متعلقہ

جمع

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

نجکاری کیلئے 10 اداروں کا نمبر آ گیا

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) نجکاری کمیشن...

روہت شرما کو پریکٹس کے دوران گیند لگ گئی ،کیا سیمی فائنل کھیلیں گے ؟ دیکھیے ویڈیو

Spread the love

سڈنی ( سپورٹس نیوز ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہر گزرتے دن کیساتھ دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے .عوام میں دلچسپی بڑھ رہی ہے تو کھلاڑیوں میں انجریز ….ابھی ایک روز قبل خبر آئی تھی کہ انگلینڈ کے اہم کھلاڑی میلان انجر ہو گئے ہیں اور اب خبریں آ رہی ہیں

کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو پریکٹس کے دوران گیند لگ گئی ہے . سیمی فائنل سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما کو بازو پر گیند لگ گئی۔نیٹ پریکٹس کے دوران گیند روہت شرما کے بازو پرلگی جس کے بعد انہوں نےفوری طور پر طبی امداد کا اشارہ کیا۔طبی امداد کے بعد روہت شرما نے نیٹ پر صرف ایک گیند کا سامنا کیا اور بیٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔انجری کے خدشے کے پیش نظرروہت شرما نے بیٹنگ چھوڑنے کے بعد مزید طبی امداد حاصل کی۔ بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جمعرات کو انگلینڈ سے مدمقابل ہو گا۔