نیو یارک ( نیٹ نیوز ) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 15نومبر (منگل) کو فلوریڈ ا میں ایک بہت بڑا اعلان کرنے جارہا
ہوں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 76 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست اوہائیو میں ریلی سے خطاب کے دوران وسط مدتی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کی نوعیت بتانے سے گریز کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے 2024 میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا امکان ہے۔ سابق صدر کئی ماہ سے اگلے انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے کا اشارہ دے رہے ہیں۔دوسری جانبامریکا میں وسط مدتی انتخابات کل ہوں گے، ایوان نمائندگان کی 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں کیلیے ووٹنگ ہوگی۔امریکا کی 36 ریاستوں کے گورنروں کا انتخاب بھی ہوگا۔ ریاستی اسمبلیوں اور مقامی سطح پر بھی کل ہی چناؤ ہوگا۔کئی ریاستوں میں مسلم اور پاکستانی امیدوار بھی قسمت آزمائیں گے۔ ری پبلیکنز کا پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں پوسٹل بیلٹ چیلنج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔دوسری جانب ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے امریکیوں کو ری پبلیکنز کو ووٹ دینے کا مشورہ دیا ہے۔