متعلقہ

جمع

امریکی مڈ ٹرم الیکشن میں اہم پیش رفت ، کئی پاکستانی کامیاب

Spread the love

نیو یارک ( وی او پی نیوز ) امریکا میں وسطِ مدتی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، جبکہ کئی پاکستانی امریکنز کے کامیاب ہونے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی ٹیکساس ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ایک اور پاکستانی امریکن ڈاکٹر سلیمان لالانی کے رکنِ ٹیکساس ریاستی

اسمبلی منتخب ہونے کا امکان روشن ہے۔پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود پر حریف یونگ کم کو برتری حاصل ہے۔علی سجاد تاج مسلسل تیسری بار آرٹیشیا شہر کے میئر منتخب ہو گئے۔علی سجاد تاج کیلی فورنیا میں ڈیمو کریٹک پارٹی ڈیلیگیٹ بھی ہیں، انہوں نے مسلسل 3 بار میئر بن کر ہیٹ ٹرک کر دی۔”جنگ” کے مطابق امریکی انتخابات میں اب تک ایوانِ نمائندگان میں ری پبلکن کو 191 اور ڈیمو کریٹس کو 167 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ان انتخابی نتائج کے بعد سینیٹ میں ری پبلکنز کی 46 اور ڈیمو کریٹس کی 47 نشستیں ہونے کا امکان ہے۔ابتدائی اندازوں کے مطابق ایوانِ نمائندگان میں ری پبلکنز کی برتری کا امکان زیادہ ہے۔کانگریس میں طاقت کا توازن ری پبلکنز کے پلڑے میں آیا تو ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن مضبوط ہو گی جس سے صدر جو بائیڈن کے لیے اگلے 2 سال مشکل ہو جائیں گے۔