لاہور(وی او پی نیوز) خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں یوم اقبال کی مناسبت سے اقبال کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ڈی جی خانہ فرہنگ ایران لاہور جعفر روناس، ایران کے قونصل جنرل لاہور محمد رضا ناظری،جسٹس ناصرہ جاوید اقبال ،ماہر اقبالیات ڈاکٹر وحید الزمان طارق، پنجاب یونیورسٹی کےسابق پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر ،پرنسپل اورینٹل کالج ڈاکٹر معین نظامی،ڈاکٹر فاطمہ فیاض،یاور بخاری،ڈاکٹر نگہت اعجاز اور ڈاکٹر نوشین خالد نے خصوصی شرکت کی ہے۔ڈی جی خانہ فرہنگ
وکلچرل اتاشی قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور جعفر روناس نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایرانی کے طور پر ہم فخر سے کہتے ہیں کہ علامہ اقبال نے فارسی زبان کو امر کردیا۔ علامہ اقبال نے اپنے فکر و تدبر سے نہ صرف اپنے دور میں مسلمانوں کی اصلاح کی بلکہ اپنی کتابوں اور شاعری کے ذریعے آنے والی نسلوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اقدام کیا۔ قونصل جنرل ایران لاہور رضا ناظری نے کہا کہ علامہ اقبال ایران اور پاکستان کے فکری نظام اور ثقافت کے استحکام کے حوالے سے ایک اہم ستون کے طور پر جانے جاتے ہیں۔کانفرنس سے مقرررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم علامہ اقبال کے احسان مند ہیں جنہوں نے ملت اسلامیہ کے تشخص کو بحال کیا اور مسلمانوں کو مسلمانوں کو “خودی” کی بیداری کا پیغام دیا۔ فارسی زبان و ادب کے اساتذہ نے فلسفہ اقبال پر رروشنی ڈالتے ہوئے کہا علامہ اقبال کی سوچ کا منبہ و مخرج قرآن اور حضرت محمدﷺ کی زندگی ہے اور ان کے کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہو کر ہی عالم اسلام کو درپیش مشکلات سے نجات دلایا جا سکتا ہے۔ کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر شعیب احمد کی کتاب “قوس قزح” کی رونمائی بھی کی گئی۔
خانہ فرہنگ ایران لاہور میں اقبال کانفرنس pic.twitter.com/4X61jFz8rL— Voice Of Press (@VoiceOfPress1) November 9, 2022