متعلقہ

جمع

اب پاکستان سےکتنی غیرملکی کرنسی فی دورہ لے جاسکتے ہیں؟ جانیے

Spread the love

کراچی ( کامرس نیوز ) اب آپ پاکستان سےکتنی غیرملکی کرنسی فی دورہ لے جاسکتے ہیں؟ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بتا دیا . پاکستان کے مرکزی بینک نےبیرون ملک سفر کرتے ہوئے غیر ملکی نقد کرنسی لے جانے کی موجودہ حد میں تبدیلی کر دی ہے۔” جنگ ” کے مطابق نظرثانی شدہ حد کے مطابق 18 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد اب پاکستان سے 5 ہزار امریکی ڈالر یا اس کے

مساوی غیرملکی کرنسی فی دورہ لے جاسکتے ہیں۔18 سال سے کم عمر افراد کو فی دورہ ڈھائی ہزار امریکی ڈالر یا اس کے مساوی غیرملکی کرنسی لے جانے کی اجازت ہوگی۔سٹیٹ بینک کی نئی پالیسی کے مطابق بالغ اور نابالغ افراد کے لیے غیرملکی کرنسی لے جانے کی سالانہ حد بالترتیب 30 ہزار امریکی ڈالر اور 15 ہزار امریکی ڈالر یا اس کے مساوی غیرملکی کرنسی ہوگی۔غیرملکی کرنسی کی فی دورہ حدیں فوری طور پر نافذ ہوں گی جبکہ سالانہ حدیں یکم جنوری 2023 سے لاگو ہوں گی۔سٹیٹ بینک نے بینکوں کو یہ بات یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ بین الاقوامی ادائیگیوں کے لیے ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈز کا استعمال کارڈ ہولڈرز کی انفرادی خصوصیات کے مطابق اور ان کی صرف ذاتی ضروریات کے لیے ہو۔