متعلقہ

جمع

خواتین کی ترقی میں نیا باب رقم

لاہور ( ایس ایم ایس ) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ...

خیبر پختونخوا میں سپر ٹیکس لگے گا

) پشاور ( ایس ایم ایس )پختونخوا میں زرعی...

حضرت واصف علی واصف ؒ کا سہ روزہ سالانہ عرس شروع

لاہور ( ایس ایم ایس ) معروف روحانی رہنما...

خشک سالی کا اندیشہ

لاہور ( ایس ایم ایس ) ملک میں ناکافی...

چین کے صدر نے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دیدیا ……. لیکن کیوں؟ جانیے

Spread the love

بیجنگ ( نیٹ نیوز ) چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں واقع سینٹرل ملٹری کمیشن کے جوائنٹ آپریشنز کمانڈ سینٹر کا دورہ کیا . اپنے دورے کے دوران انہوں نے انتہائی اہم بیان جاری کیا . صدر شی جن پنگ نے اپنی فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چین کی قومی سلامتی کو عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔ چین کسی بھی جنگ سے نمٹنے کے لیے اپنی

فوج کی جامع تربیت اور تیاری کرے گا۔ پوری فوج اپنی توانائی جنگ میں وقف کرنے کے لیے تیار رکھے، جنگ لڑنے اور جیتنے کے لیے اپنی صلاحیت میں اضافہ کرے۔” جنگ ” کے مطابق چین کی قومی سلامتی کو بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے اور اس کے عسکری چیلنجز کٹھن ہیں۔فوج ملکی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کرے اور پارٹی اور عوام کی جانب سے سپرد کیے گئے مختلف امور کو کامیابی سے سرانجام دے۔
چین کے صدر نے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم تو دیدیا لیکن واضح الفاظ میں یہ نہیں بتایا کہ وہ ایسا کس ملک کیخلاف کہہ رہے ہیں اور انہیں کس ملک سے خطرات لاحق ہیں .