کراچی ( کامرس نیوز ) ملک میں آج سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی ، ڈالر کی طرح سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو نے بھی عوام کے
سر میں درد کر رکھا ہے . ملک بھر میں اب سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ گئی ہے ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 1 لاکھ 55 ہزار 900 روپےکا ہے۔ 10 گرام سونا 430 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 33 ہزار 660 روپےکا ہے۔جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ11 ڈالر اضافے سے1771 ڈالر فی اونس ہے۔