متعلقہ

جمع

300 سے زائد افراد مارے جا چکے ،ایران کےحالات تشویشناک ہیں، اقوام متحدہ

Spread the love

جنیوا ( نیٹ نیوز ) یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ اقوام متحدہ کہہ رہی ہے کہ ایران کے حالات تشویشناک ہیں .سوال یہ ہے کہ آخرایسا کیا ہو گیا کہ عالمی ادارے کو ایسا کہنا پڑا.دراصل ایران میں زیر حراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے بعد 17 ستمبر سے مظاہروں کاسلسلہ جاری ہیں . اسی معاملے پرجنیوا میں پریس بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے ایران میں جاری مظاہروں پر ایرانی حکومت کے سخت ردعمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکام مظاہروں پر غیر ضروری طاقت کے استعمال کے بجائے عوام کے حقوق اور مساوات کے مطالبات پورے کریں. ایران کےحالات تشویشناک ہیں، جاری مظاہروں میں 300 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔ ایرانی حکام مظاہروں پر طاقت کے غیر ضروری استعمال کے بجائے عوامی مطالبات پورے کریں۔