spot_img

ذات صلة

جمع

جی ایچ کیو راولپنڈی میں یومِ دفاع اور شہدا کی تقریب

راولپنڈی ( وی او پی نیوز ) جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع اور شہدا کی تقریب جاری ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہیں۔اس موقع پر آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری بھی دی۔تقریب میں حاضرسروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت شہدا کے لواحقین اور غازیوں نے بھی شرکت کی۔
دوسری جانب دوسری جانب آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے لیے جی ایچ کیو کی سمری وزارتِ دفاع سے وزیرِ اعظم آفس میں موصول ہو گئی ہے۔اس ضمن میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ باقی مراحل بھی

جلد طے ہو جائیں گے۔اس سے پہلے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ جی ایچ کیو نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے لیے 6 سینئر موسٹ جنرلز کے نام وزارتِ دفاع کو بھیج دیے ہیں۔وزیرِ اعظم نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔وزیرِ اعظم نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا.ذرائع نے بتایا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا یہ اجلاس آج شام 6 بجے ہو گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر مشاورت ہوگی۔ ” جنگ ” کے مطانق پاک فوج میں اعلیٰ ترین عہدوں کی تعیناتی کے حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے مشاورت کی ہے۔ ملاقات میں آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں اہم تعیناتیوں کے لیے بھجوائے گئے پینل پر بھی مشاورت کی گئی۔

spot_imgspot_img