متعلقہ

جمع

سوشل میڈیا پر پابندی کیخلاف ہیں،موبائل فون سے متعلق سکیم لا رہے ہیں، گوگل کا وفد اگلے ماہ پاکستان آئیگا،امین الحق

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سمارٹ فون فار آل کے عنوان سے تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر امین الحق اور چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ نے شرکت کی، اس کے علاوہ تقریب میں تمام ٹیلی کام کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو بھی شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ گوگل کا وفد اگلے ماہ

پاکستان آئے گا، گوگل کا پاکستان میں 15 ہزار سکالرشپ دینے کا ارادہ ہے. وزارت آئی ٹی کسی بھی سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف ہے، جون جولائی تک پارلیمنٹ کو سائبر ایفشنٹ کرنے کا ارادہ ہے۔ موبائل فون سے متعلق سکیم لا رہے ہیں، جس کے تحت 20 سے 30 فیصد ادائیگی پر کوئی بھی موبائل فون حاصل کر سکے گا، بنا ضمانت اور کاغذی کارروائی صرف شناختی کارڈ پر موبائل فون کا حصول ممکن ہو گا، 10 ہزار سے ایک لاکھ روپے مالیت کے فون 3 سے 12 ماہ کی اقساط میں دیے جائیں گے۔ عدم ادائیگی پر فون لاک کر دیا جائے گا، جس کے بعد دنیا میں کہیں استعمال نہیں ہو سکے گا، سکیم کا مقصد عام آدمی تک فون پہنچانا اور چھوٹے کاروباری افراد کو ای کامرس کی جانب لانا ہے، کنکٹیویٹی سہولتوں کے لیے 65 ارب روپے سے 70 سے زائد پروجیکٹس جاری ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی کسی حکومت نے ملک میں موبائل فون بنانے کا نہیں سوچا تھا، آج وزارت آئی ٹی کی بدولت پاکستان میں 29 کمپنیاں موبائل فونز بنا رہی ہیں، خواہش ہے ایف بی آر کے ساتھ تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کریں۔