ممبئی ( نیٹ نیوز ) بھارت کے شہر ممبئی میں کوریا کی خاتون یوٹیوبر کو ہراساں اور اس کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے .پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون کو ہراساں کرنیوالے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی پولیس کے مطابق خاتون
لائیو ویڈیو بنارہی تھی کہ اس دوران 2 افراد نے اسے ہراساں کیا۔بھارت میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص کو خاتون کا ہاتھ پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔کورین یوٹیوبر کے منع اور احتجاج کرنے کے باوجود بھارتی شخص اس کے ساتھ نامناسب حرکت بھی کرتا ہے۔بعدازاں وہاں سے جانے کے بعد بھی وہ شخص موٹرسائیکل پر نوجوان خاتون کا پیچھا کر کے اس سے کئی بار ساتھ بیٹھنے کو بھی کہتا ہے۔
@MumbaiPolice A streamer from Korea was harassed by these boys in Khar last night while she was live streaming in front of a 1000+ people. This is disgusting and some action needs to be taken against them. This cannot go unpunished. pic.twitter.com/WuUEzfxTju— Aditya (@Beaver_R6) November 30, 2022