متعلقہ

جمع

تحریکِ انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی گرفتار

راولپنڈی ( ایس ایم ایس )راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ...

پیٹرول کی قیمت میں کمی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس  ) حکومت کی...

گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک تعمیر کر لی

لاہور ( ایس ایم ایس ) بیدیاں روڈ پر...

ایران کے حالیہ فسادات میں 47 جاسوس تنظیموں کے ملوث ہونے کا انکشاف

Spread the love

تہران ( وی او پی نیوز ) ایران کی عوامی رضاکار فورس بسیج کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ ہارڈ جنگ کے میدان میں بے بس ہو جانے کی بنا پر ایران کا دشمن ایرانی قوم کو فریب دینے کی غرض سے پروپیگنڈہ اور نفسیاتی جنگ کو ترحیح دیتے ہوئے سافٹ جنگ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ ایران کے حالیہ فسادات میں 47 جاسوسی کی تنظیمیں ملوث تھیں .سحر نیوزکے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کی عوامی رضاکار فورس بسیج کے سربراہ جنرل غلام رضا سلیمانی نے تہران میں بسیج فورس کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے

ہوئے کہا کہ ایران کی عظیم اور باوقار قوم نے رونما ہونے والے مختلف واقعات میں ہمیشہ اپنی ذہانت و ہوشیاری کا مظاہرہ کیا ۔ ایرانی قوم کی ہوشیاری کے نتیجے میں دشمن کی تمام شرمناک و ناپاک سازشیں ناکام ہوئیں اورامریکی و صیہونی حکام نے اس ناکامی کا بارہا اعتراف بھی کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران میں حالیہ فسادات اور بدامنی کے واقعات میں ایرانی قوم اور سیکورٹی اہلکاروں نے دشمن کے تربیت یافتہ اور فریب خوردہ عناصر میں فرق کو سمجھتے ہوئے صبر و بردباری کا مظاہرہ کیا اور منطقی اقدامات عمل میں لاتے ہوئے دشمن کی اس سازش پر بھی پانی پھیر دیا۔جنرل غلام رضا سلیمانی نے کہا کہ دشمن اس لئے بوکھلایا ہوا ہے کہ ایران کے خلاف مختلف قسم کی پابندیوں کے باوجود وہ اپنے نوجوان سائنسدانوں اور ماہرین کے بل بوتے پر ہر شعبے میں قابل ذکر ترقی کر رہا ہے اور ایران نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔