لاہور( شاہ جی سے ) پنجاب اور خیبرپختونخوا نے وفاق سے شکایتوں کے انبار لگا دیے اور فوری فنڈز کی ادائیگی کا مطالبہ کر دیا۔پنجاب کے وزیر خزانہ محسن لغاری نے کہا کہ وفاق نے پنجاب کو ابھی تک 176 ارب روپے کی ادائیگی نہیں کی۔محسن لغاری کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کے لیے معاہدے پر بھی وفاقی حکومت نے اپنا پریمیم نہیں دیا، اس طرح یہ منصوبہ کتنے دن چلے گا۔خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ وفاق نے قبائلی علاقوں میں صحت سہولت کارڈ بند کر دیا، 7 ماہ میں 120 ارب روپے ٹرانسفر نہیں کیے گئے۔ 30 ارب روپے قبائلی عوام کے بجٹ سے کاٹ لیے گئے، سیلاب متاثرین کو وزیرِ اعظم کے 10 ارب روپے کے امدادی پیکج کے اعلان کے باوجود ایک روپیہ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ فنڈز نہ ہونے کے باعث صوبے میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر
کام رک گیا ہے۔
دوسری جانب منشیات سمگلنگ کے کیس میں لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیراعظم اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ایک دو روز میں بات کریں گے۔ سیاست میں گفتگو اور مذاکرات کے بغیر آپ آگے نہیں بڑھ سکتے، سیاست میں ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے۔جمہوریت میں سب کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے، جمہوریت میں مسائل مشاورت سے حل ہوتے ہیں۔ ہم نواز شریف کے ساتھ بھی مشاورت کریں گے، الیکشن اگر دسمبر میں ہوں یا جنوری نواز شریف آجائیں گے۔وفاق، سندھ، بلوچستان میں ہماری حکومتیں برقراررہیں تو ہم بہتر پوزیشن میں ہوں گے، الیکشن میں جانے سے پہلے لوگوں کے سامنے مہنگائی کی وجوہات رکھیں گے، ہماری نہیں تو لوگ نواز شریف کی بات ضرور سنیں گے۔عمران خان نے پہلی بار کہا ہےکہ بات کرنے کو تیار ہیں،وزیراعظم اتحادیوں کی مشاورت سےگفتگو کا فیصلہ کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے مونس الہٰی کے انٹرویو پر ردّ عمل دیتے ہوئے شعر کا سہارا لیا اور کہا ’ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو‘۔