متعلقہ

جمع

خاموشی کو توڑکر غزہ، لبنان، اور یمن کے بارے میں بات کرنی چاہیے

لاہور(ایس ایم ایس) خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور...

بلاول نے پہل کر دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) چیئرمین پیپلز...

کچھ نہیں چاہئیےمیرا میكا سجائے رکھنا

بیٹی شادی کے بعد سسرال جاتی ھے تب پرائی...

بھارت میں زیکا وائرس پھیلنے لگا

Spread the love

کرناٹک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اوراب بھارت کی مختلف ریاستوں میں زیکا وائرس پھیلنے لگا . زیکا وائرس متاثرہ ایڈیس مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے، جو ڈینگی اور چکن گونیا جیسے انفیکشن کو منتقل کرنے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ اس وائرس کی شناخت پہلی بار یوگنڈا میں 1947 میں ہوئی تھی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کی 5 سالہ بچی میں مچھروں کے کاٹنے کے باعث زیکا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، اس سے قبل کیرالہ، مہاراشٹرا اور اتر پردیش میں بھی زیکا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے

تھے۔”جنگ ” اوربھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع رائچور میں زیکا وائرس پھیلنے لگا ہے، تاہم وزیر صحت سدھاکر کا کہنا ہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے، حکومت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر صحت جلد ضروری ہدایات جاری کرے گی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پونے کی ایک لیبارٹری رپورٹ کے مطابق ایک پانچ سالہ بچی میں زیکا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ جانچ کے لیے بھیجے گئے دیگر 2 کیس منفی تھے۔ مذکورہ بچی کی ٹریول ہسٹری نہیں تھی۔انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ چند ماہ قبل کیرالہ، مہاراشٹرا اور اتر پردیش میں زیکا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ا حکومت نے احتیاطی تدابیر اختیار کر تے ہوئے رائچور اور اس سے ملحقہ علاقوں کے ہسپتالوں میں ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں کہ کسی بھی مشتبہ کیس کی صورت میں خون کے نمونے فوری زیکا وائرس کی جانچ کے لیے پونے بھیجے جائیں۔