متعلقہ

جمع

پرویز الہٰی اسمبلی توڑنے کی سمری عمران خان کو دے چکے

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز )پنجاب کے سینئر وزیر اسلم اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویز الہٰی اسمبلی توڑنے کی سمری عمران خان کو دے چکے ہیں۔ اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑی جائیں گی، اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اس سے قبل تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی اسی ماہ تحلیل ہونےجارہی ہے، اراکان نے پنجاب اسمبلی

کی تحلیل کے فیصلے کی توثیق کردی۔لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں بھکر، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی شریک ہوئے۔ عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 دسمبر سے قبل اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔
“جنگ” کے مطابق عمران خان نے کہا کہ (ق) لیگ اہم اتحادی ہے، انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، مسلم لیگ (ق) اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر ہمارے ساتھ ایک پیج پر ہے۔ ہماری سیاست ملک سے بالاتر نہیں، اس حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق تمام ارکان اسمبلی نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔