متعلقہ

جمع

خواتین کی ترقی میں نیا باب رقم

لاہور ( ایس ایم ایس ) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ...

خیبر پختونخوا میں سپر ٹیکس لگے گا

) پشاور ( ایس ایم ایس )پختونخوا میں زرعی...

حضرت واصف علی واصف ؒ کا سہ روزہ سالانہ عرس شروع

لاہور ( ایس ایم ایس ) معروف روحانی رہنما...

خشک سالی کا اندیشہ

لاہور ( ایس ایم ایس ) ملک میں ناکافی...

بلوچستان کےعلاقے کاہان میں کلیئرنس آپریشن،کیپٹن سمیت 5 فوجی جوان شہید

Spread the love

راولپنڈی ( وی او پی نیوز ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے کاہان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ میں دھماکے سے 1 افسر اور 4 فوجی جوان شہید ہوگئے.آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز

کا بلوچستان میں کوہلو کے علاقے کاہان میں خفیہ اطلاعات پر کلیئرنس آپریشن جاری تھا۔ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، جس میں ایک افسر اور 4 فوجی جوان شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا میں کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن، خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔