متعلقہ

جمع

تحریکِ انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی گرفتار

راولپنڈی ( ایس ایم ایس )راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ...

پیٹرول کی قیمت میں کمی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس  ) حکومت کی...

گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک تعمیر کر لی

لاہور ( ایس ایم ایس ) بیدیاں روڈ پر...

یوکرین تنازع،روس امن مذاکرات کیلئے تیار، مگرشرائط کیا ؟ جانیے

Spread the love

ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک ) روسی چینل کو انٹرویو میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے وہ کچھ کہہ دیا جس نے ایک بار پھر سب کو حیران کر دیا. پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین تنازع پر ماسکو تمام فریقین سے بات چیت کے لیے تیار ہے، روس نے کبھی امن مذاکرات سے

انکار نہیں کیا، یوکرین اور مغربی ممالک ہی بات چیت سے پیچھے ہٹتے رہے. روس تمام فریقین سے قابل قبول حل کے لیے بات چیت کرنے پر تیار ہے۔ امن مذاکرات کا ہونا فریقین پر منحصر ہے، روس نے کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا۔ولادیمر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس یوکرین میں درست سمت میں کام کر رہا ہے، مغرب روس کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ روس اپنے قومی مفادات، اپنے شہریوں، اپنے لوگوں کا دفاع کر رہا ہے، روس کے پاس اپنے شہریوں کے تحفظ کے سوا دوسرا کوئی راستہ نہیں۔ روس کے شہری متحد ہیں اور وطن کے لیے ہر چیز دینے کو تیار ہیں۔