متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

آج کچھ فیصلہ ہوگا: شیخ رشید

Spread the love

راولپنڈی ( وی او پی نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ کپڑے بیچنے والے شہباز شریف بھی اعتراف کر رہے ہیں کہ شدید معاشی بحران ہے، مگر اسحاق ڈار کو یہ بات سمجھ نہیں آ رہی۔ آرمی کے سپہ سالار بھی کہہ رہے ہیں کہ پاکستان نازک ترین موڑ پر پہنچ گیا ہے۔سیاسی، معاشی اور سماجی استحکام ہی قومی سلامتی ہے،

امید ہے کہ آج اس پر کچھ فیصلہ ہو گا۔ 2 ارب روپے بلاول کے دوروں پر، 2 ارب روپے کمپنی کی مشہوری پر لگا دیے گئے۔ 77 وزراء کے بحری بیڑے اور آئی ایم آیف کی شرائط صرف غریب کے لیے ہیں۔ حکمرانوں کی اپنی دولت بیرونِ ملک بینکوں میں محفوظ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا عمران خان پر ہر ناکام حملہ ان کے اپنے گلے پڑ رہا ہے۔ 15 جنوری کو پی ڈی ایم کا بھی پتہ چل جائے گا، حل صرف الیکشن ہیں ورنہ ڈیفالٹ دروازے پر ہے۔