متعلقہ

جمع

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

نجکاری کیلئے 10 اداروں کا نمبر آ گیا

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) نجکاری کمیشن...

1947ء سے اب تک توشہ خانے سے تحائف لینے پر1 ماہ میں جواب طلب

Spread the love

اسلام آباد ( وی و پی نیوز ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 1947ء سے اب تک وزرائے اعظم اور صدور کے توشہ خانے سے تحائف لینے پر جواب طلب کر لیا۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 26 دسمبر کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے حکومت کو ایک ماہ میں جواب دینے کا حکم دے دیا گیا۔عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ پٹیشنر کے

مطابق 23 اپریل کو کابینہ ڈویژن کو معلومات کی فراہمی کی درخواست دی، 28 اپریل کو کابینہ ڈویژن نے جواب میں کہا کہ معلومات کلاسیفائیڈ ہیں، نہیں دے سکتے۔” جنگ ” کے مطابق تحریری حکم میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن کے فیصلے کے خلاف پاکستان انفارمیشن کمیشن نے اپیل سنی، کمیشن نے 29 جون کو کابینہ ڈویژن کو پٹیشنر کو معلومات دینے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ عدالتِ عالیہ میں ایڈووکیٹ ابوذر سلمان خان نیازی نے معلومات کی فراہمی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔کمیشن کے 29 جون کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر عدالت کا تحریری حکم جاری ہوا ہے۔