کراچی ( کامرس نیوز ) کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک سال میں ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں کتنی کمی ہوئی ، اگر نہیں جانتے تو اب جان جانیے ایک سال میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 12 ارب 46 کروڑ ڈالرز کی بڑی کمی ہوگئی۔ دسمبر 2021 کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ
ذخائر 23 ارب 88 کروڑ ڈالرز تھے، تاہم دسمبر 2022 کا اختتام 11 ارب 42 کروڑ ڈالر کے ملکی زرمبادلہ ذخائر پر ہوا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ذخائر سال 2022 میں 12 ارب 10 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔ مرکزی بینک کے ذخائر سال 2021 کے اختتام پر 17 ارب 68 کروڑ ڈالرز تھے۔ایس بی پی کے ذخائر سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 6 ارب 26 کروڑ ڈالر، دوسری سہ ماہی میں 1 ارب 60 کروڑ ڈالر، تیسری سہ ماہی میں 1 ارب 93 کروڑ ڈالر اور چوتھی سہ ماہی میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔