متعلقہ

جمع

پاکستان میں60 فیصد سیاسی خواتین قید، پارلیمنٹ سے10 ایم این اے سپیکر کی موجودگی میں اٹھائے گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی قومی اسمبلی...

ہزاروں اساتذہ کیخلاف ڈنڈا تیار

بہار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست بہار میں...

مولانا فضل الرحمٰن نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (ایس ایم ایس) جمعیت علمائے اسلام (ف)...

سٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کردی

 کراچی ( ایس ایم ایس ) سٹیٹ بینک نے...

چین میں کورونا مزید پھیلنے کا خدشہ

Spread the love

بیجنگ ( نیٹ نیوز ) چین میں صفر کورونا پالیسی میں مزید نرمی کردی گئی ہے اورچین میں نئے قمری سال کی چھٹیوں کے موقع پر کورونا وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے 8 جنوری سے بیرونِ ملک سے آنے

والوں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چین میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ چین میں وائرس کے پھیلنے کی حقیقی حد کو کم رپورٹ کیا جارہا ہے۔ کئی ممالک کے بعد اب یونان، جرمنی اور سوئیڈن نے بھی چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹنگ کی شرط عائد کردی ہے۔