متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

لاہور، ملز مالکان نے آٹے کی قیمت کم کرنے سے انکار کردیا

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) گندم کی قیمت کم ہونے کے باوجود لاہور میں ملز مالکان نے آٹے کی قیمت کم کرنے سے انکار کردیا۔ 20 کلو

سرکاری آٹے کے تھیلے کی سپلائی بند کردی گئی جبکہ 10 کلو سرکاری آٹے کا تھیلا 648 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔”جنگ ” کے مطابق 15 کلو آٹے کا کمرشل تھیلا 1900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ روٹی 14 اور نان 25 روپے کی فروخت کی جارہی ہے۔دوسری جانب مرغی کی فی کلو قیمت میں بھی 16 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ مرغی کی نئی قیمت 501 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔