مسلم لیگ ( ن) میں اہم فیصلے ،مریم نوازکی فوری واپسی متوقع، نواز شریف نے اہم ٹاسک دیدیا

Spread the love

لاہور ( شاہ جی سے ) پنجاب کے سیاسی محاذ میں ہنگامہ خیزی دیکھتے ہوئے دیکھتے ہوئے مسلم لیگ ن میں اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں ، کہیں رانا ثنا اللہ کے پنجاب میں پارٹی صدارت کی خبریں گردش کر رہی ہیں ، کہیں احسن اقبال کو اہم ذمہ داریاں سونپے جانے

کی باتیں کی جا رہی ہیں تو کہیں ایسی خبروں کی تردید کی جا رہی ہے . تازہ ترین اطلاعات کے مطابقمسلم لیگ ن میں اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا 22 جنوری کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ مریم نواز کی وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی کی سینئر قیادت نے کیا ہے۔نواز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کو متحرک کرنے سے متعلق اہم ٹاسک دیدیے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز پنجاب میں دورے اور سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گی۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: