Thursday, September 12, 2024
Homeتازہ ترینخیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کامیاب ،عوام نے بکنے...

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کامیاب ،عوام نے بکنے والے غداروں کو مسترد کر دیا: وزیر اعظم

اسلام آباد ( نیوز رپورٹ )خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی پروزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کے پی کے عوام نے غیرملکی آقاؤں کے ہاتھوں بکنے والے غداروں کو بھرپور طریقے سے مسترد کر دیا ہے۔خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ کا جاری ہے،

 اب تک کی پارٹی پوزیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 64 تحصیل کونسل میں 35 کے نتائج مکمل ہوگئے جس کے مطابق پی ٹی آئی 16 تحصیل کونسل میں کامیاب،11 تحصیل کونسل میں آگے ہے۔وزیر اعظم نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور تحریک انصاف پارٹی کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج تمام غداروں کے اپنے حلقوں میں جانے کے لیے تنبیہ ہے کہ ان کےحلقوں میں ان کے ساتھ ہونے کیا والا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments