پرویز الہٰی سے بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، سیاسی حکمت عملی تیار

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز )مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ارکان اسمبلی نے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔لاہور میں جن اراکین اسمبلی نے پرویز الہٰی سے ملاقات کی ان میں ساجد احمد خان بھٹی، چوہدری ظہیر الدین، میاں اسلم اقبال،

یاور عباس بخاری اور محمد بشارت راجا بھی شامل تھے۔ان اراکین اسمبلی کے علاوہ ہاشم جواں بخت، سبطین خان، اختر علی ملکم میاں محمود الرشید، حافظ عمار یاسر، راجا راشد حفیظ، محمد اخلاق اور مراد راس سمیت دیگر نے بھی پرویز الہٰی سے ملاقات کی۔پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کے پنجاب کے نامزد وزیر اعلیٰ نے دوران ملاقات اراکین اسمبلی سے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: