63

آرمی چیف سے امریکا کے سابق مندوب زلمےخلیل زاد کی ملاقات

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے لیے امریکا کے

سابق نمائندے زلمےخلیل زاد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی صورت حال اور متختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران کےخطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ آرمی چیف نے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت پر زلمے خلیل زاد کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں