لاہور ( سپورٹس نیوز ) آج کل شادیوں کا سیزن ہے اور اس سیزن میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہو گئے ہیں ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف 2 ماہ میں قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں ۔سب سے پہلے 24 دسمبر
کو فاسٹ بولر حارث رؤف اپنی دوست کو دلہن بنا کر گھر لائے ۔ 20 جنوری کو شان مسعود شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ آل راؤنڈر شاداب خان ثقلین مشتاق کے داماد بن گئے۔ اور اب گزشتہ روز فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے ہوگیا ہے۔اگر بین الاقوامی کرکٹرز کی بات کی جائے تو جنوری میں ہی بھارت کے کے ایل راہول اداکار سنیل شیٹی کے داماد بن گئے ہیں ۔