متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

اشرافیہ کا ایک بڑا حصہ بھکاری ہے: اسد عمر

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں، اس کی اشرافیہ کا ایک بڑا حصہ بھکاری ضرور ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ اشرافیہ اپنے ذاتی مفاد کے لئے بھیک

مانگنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ یہ قوم ایک غیرت مند قوم ہے، اسی لیے آج کے اس تاریخی لمحے میں ایک غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے۔خیال رہے کہ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ بھکاریوں کی کوئی پسند نا پسند نہیں ہوتی، ہمیں اپنے لوگوں کا پیٹ پالنا ہے، کسی سے جنگ نہیں کرنی۔ عمران خان نے ملک کی معیشت اور خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا.