Saturday, September 14, 2024
Homeشوبزمستنصر حسین تارڑ نے جاوید اختر کو منہ توڑ جواب دیدیا

مستنصر حسین تارڑ نے جاوید اختر کو منہ توڑ جواب دیدیا

لاہور ( وی او پی نیوز ) جب سے بھارت کے معروف نغمہ نگار اور لکھاری جاوید اختر پاکستان کا مختصر لٹریری دورہ کر کے گئے ہیں تب سے بحث کا طویل سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور بحث بارڈر کے آر پار دونوں طرف جاری ہے ، کوئی حق میں بول رہا ہے تو کوئی مخالفت میں ۔  معروف ناول نگار، اداکار اور کالم نگار مستنصر حسین تارڑ  سے بھی جب جاوید اختر کے تاثرات کے بارے میں پوچھا گیا

تو انہوں نے کہاکہ جاوید اختر کے فیض فیسٹیول میں کہے الفاظ سن کر مجھے اپنے آپ پر شرم محسوس ہوئی اسے تبصرے کے لائق نہیں سمجھتا۔انہوں نے یہ بات لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں منعقدہ 10ویں ’لاہور لٹریری فیسٹیول‘ میں دوران گفتگو کہی۔لاہور لٹریری فیسٹیول کی پہلی بھرپور نشست بے باک مصنف مستنصر حسین تاررڑ کے نام رہی، انہوں نے شرکائے محفل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی دھرتی میں تخلیق کے جوہر ہیں جس میں تخلیقی تڑپ ہوتی ہے وہی خالق کے قریب ہوکر لکھتا ہے۔ ایک مصنف آنے والے واقعات کی پیش بندی کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پرائیڈ آف پرفارمنس، نگار اور کمال فن ایورڈز کسی نوبل پرائز سے کم نہیں، نوبل پرائیز کے لئے اپنے معاشرے کو برا کہنا پڑتا ہے، مجھ میں یہ صفت نہیں ہے۔مستنصر حسین تارڑ کا کہنا تھا کہ جب میں لکھنے بیٹھوں تو مجھ پر چیزیں اترتی ہیں۔ میں بہت خواہش پسند نہیں مگر صاف گو ہوں اور منہ پھٹ شخص کو پسند نہیں کیا جاتا۔انہوں نے موجودہ حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری قوم پاگل ہوگئی ہے اور برداشت کھو بیٹھی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments