متعلقہ

جمع

روزوں کے بعد کروائیں یا حج کے بعد کروائیں ، الیکشن کروائیں، عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز )ملک میں آج سیاسی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ آج سے کھیل شروع ہو رہاہے ، سرپرائز ہو گا یا نہیں یہ عمران خان کو پتا ہو گا ۔ میں استعفیٰ نہیں دے رہا ، جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہیں، اس صورتحال کا حل صرف انتخابات ہیں ،

روزوں کے بعد کروائیں یا حج کے بعد کروائیں ، الیکشن کروائیں، ایک شفاف الیکشن ہوتاکہ کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ یہ الیکٹڈ ہے یہ سلیکٹڈ ہے ۔
شیخ رشید کا کہناتھا کہ ہار ہو یا جیت ہو ، مزہ لیتے ہیں ، اگر کوئی یہ سمجھ رہاہے کہ یہ اسمبلی اتنی آسانی سے چل پڑے گی تو الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے ، ہمیں تو 4سال ہو گئے ہیں ورنہ ہم تو د س دس دن کی حکومت بھی دیکھی ہے ، ان سے عمران خان برداشت نہیں ہو رہا ، میرا اندازہ ہے کہ یہ عمران خان کو گرفتار کریں گے ،ممکن ہے کہ عمران خان جب عوام میں نکلیں تو انہیں گرفتار کیا جائے، جمہوریت تماش بینوں کے چنگل میں پھنس چکی ہے ۔