متعلقہ

جمع

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

عدلیہ جنگ کا میدان بن چکی،سیاسی جنگ ریاست کی تمام شاخوں کو بھسم کررہی ہے؛ سراج الحق

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  عدلیہ دو دھڑوں کے درمیان تازہ ترین جنگ کا میدان بن چکی ہے۔ پی ڈی ایم، پی پی، پی ٹی آئی کی سیاسی جنگ ریاست کی تمام شاخوں کو بھسم کررہی ہے۔ ذاتی لڑائیاں ملک کو بےمثال انتشار کی طرف

دھکیل رہی ہیں، عدلیہ دونوں دھڑوں کے درمیان تازہ ترین جنگ کا میدان بن چکی۔ اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کی جانبداری پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو حالات بدترین نہج پر پہنچ جائیں گے، قومی انتخابات پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، عوام سے فیصلہ لیا جائے۔ مہنگائی، بےروزگاری اور غربت نے غریبوں کا جینا جہنم بنا دیا۔