متعلقہ

جمع

خاموشی کو توڑکر غزہ، لبنان، اور یمن کے بارے میں بات کرنی چاہیے

لاہور(ایس ایم ایس) خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور...

بلاول نے پہل کر دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) چیئرمین پیپلز...

کچھ نہیں چاہئیےمیرا میكا سجائے رکھنا

بیٹی شادی کے بعد سسرال جاتی ھے تب پرائی...

اداروں سے لڑائی جیتی نہیں جاسکتی، مشاہد حسین سید نے اپنی حکومت کو اہم مشورہ دے دیا

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر مشاہد حسین نے حکومت کو اہم مشورہ ے ڈالا ۔ سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کے دوران مشاہد حسین نے اپنی حکومت کو تحریک انصاف سے مذاکرات اور آئین کے مطابق الیکشن کرانے کا مشورہ  دیا ہے۔سینیٹ اجلاس میں مشاہد حسین سید

نے کہا کہ مودی کو مذاکرات کا کہتے ہیں اور طالبان سے بات کرنے کو تیار ہیں تو پی ٹی آئی سے کیوں نہیں؟ حکومت پی ٹی آئی سے آئین اور شیڈول کے مطابق الیکشن کے رول آف دی گیمز طے کرے۔ حکومت اور پی ٹی آئی غیر ضروری لڑائیوں سے گریز کریں، اداروں سے لڑائی جیتی نہیں جاسکتی، ملک کے لیے اندرونی معاملات پر بات چیت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ سے اور پی ٹی آئی فوج سے غیرضروری لڑائی میں مصروف ہے، پاکستان کے اندر قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ چین سے واپس آیا ہوں وہ ہمارے بہترین شراکت دار ہیں، چین کا کہنا ہے کہ وہ ان حالات میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔