پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 25 برس ہو گئے،سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتے ہیں: آئی ایس پی آر

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 25 برس مکمل ہوگئے، پاکستان نے آج ہی کے دن خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔یومِ تکبیر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن ہمارے عزم کا اظہار تھا کہ ہم آزاد ہیں اور آزاد ہی رہیں گے، کوئی ہماری آزادی چھین نہیں سکتا۔

اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے کسی سپر پاور کی دھمکیوں کی پروا نہیں کی، نہ ہی اربوں ڈالر کی پیشکش انہیں آہنی عزم و ارادے سے ہٹا سکی۔دوسری جانبیوم تکبیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاکستان نے اس دن کم از کم دفاعی صلاحیت حاصل کی تھی۔ ٹوئٹر پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کی اس کامیابی نے خطے میں طاقت کے توازن کو نئی شکل دی ہے۔آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ناممکن کو حقیقت میں بدلا ہے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: