متعلقہ

جمع

دنیا کے خاتمے سے متعلق اہم پیش گوئی سامنے آ گئی

معروف سائنسدان آئزک نیوٹن کی دنیا کے خاتمے سے...

وفاقی محتسب میں لیسکو کی بد انتظامی کےخلاف شکایات کی بھرمار

لاہور ( طیبہ بخاری سے )وفاقی محتسب اعجاز احمد...

مودی کی “موئے موئے ” ہو گئی

پیرس (ایس ایم ایس )بھارتی وزیراعظم مودی کو ایک...

 مدرسے میں بستروں کے نیچے سے بچے کی لاش برآمد

آزاد کشمیر ( نیوز ڈیسک )میرپور آزاد کشمیر کے...

بنگلہ دیش اور بھارت کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

منی بجٹ میں کتنے ٹیکس لگائے جا چکے، اب کتنے لگنے جا رہے ہیں اور آئی ایم ایف کن معاملات پر راضی ہو گیا ہے ؟ تفصیلات جانیے

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) تازہ ترین ا طلاعات کے مطابق آئی ایم ایف اگلے مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9200 ارب روپے رکھنے پر راضی ہو گیا ہے ۔“جیو نیوز ” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگلے مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف  9200 ارب  روپے مقرر کیا گیا ہے، بجٹ میں 1600 ارب سے زائدکے ٹیکس وصول کیےجائیں گے، 510 ارب کے ٹیکس منی بجٹ میں لگائے جاچکے ہیں۔ 200 ارب روپے کے نئے

ٹیکس فنانس بل کے ذریعے لگیں گے، مجموعی طور پر ایف بی آر رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال 1900ارب اضافی اکٹھے کرے گا۔  نان فائلرز کے لیے میوچل فنڈز  اور  ریئل انویسٹمنٹ ٹرسٹ پر 30 فیصد سے زائد ٹیکس کا فیصلہ کیا گیا ہے، بجٹ میں درآمدی لگژری اشیاء پر وِد ہولڈنگ ٹیکس بڑھایا  جائے گا،  پراپرٹی سیکٹر  میں نان  فائلرز  کے لیے  وِدہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیر استعمال شدہ رہائشی،کمرشل، انڈسٹری پلاٹ اور فارم ہاؤس پر ٹیکس لگےگا، مشینری، کمرشل رینٹ پر وِدہولڈنگ ٹیکس لگانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔فنانس بل کے  مطابق  نان فائلرز  کے لیے  پرائز  بانڈز  کی خریدوفروخت کرنے  والوں پر  وِد ہولڈنگ  ٹیکس بڑھایا  جائے گا، پراپرٹی سیکٹر میں پلاٹ کی خریدوفروخت  پر وِدہولڈنگ ٹیکس نان فائلرز  کے لیے دوگنا ہوگا، بجٹ میں نان فائلرز  کے  وِد ہولڈنگ ٹیکس کی شرح فائلرز  کی نسبت دوگنی کرنےکا فیصلہ کیا  گیا ہے۔بجٹ میں ریئل اسٹیٹ کا لین دین دستاویزی بنانےکے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔