متعلقہ

جمع

وزیر داخلہ محسن نقوی سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی اہم ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن...

تحریکِ انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی گرفتار

راولپنڈی ( ایس ایم ایس )راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ...

پیٹرول کی قیمت میں کمی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس  ) حکومت کی...

دیامر بھاشا ڈیم کے لیے دریائے سندھ کا رُخ موڑنے کا فیصلہ ، بڑی خبر آ گئی

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) دیامر بھاشا ڈیم کے لیے دریائے سندھ کا رُخ موڑنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ اور یہ رخ کب تک موڑا جائے گا ، اس حوالے سے بھی اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں ۔ “جنگ ” کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کے لیے دریائے سندھ کا رخ نومبر میں موڑ دیا جائے گا، دریائے سندھ کا رُخ

موڑنا اہم ترین اہداف میں سے ایک ہے۔چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں پروجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔افسران نے چیئرمین واپڈا کو بتایا کہ دریائے سندھ ڈائی ورژن کے بعد اپنے قدرتی راستے سے جا ملے گا۔حکام کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کی 13 سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے، دیا مر بھاشا ڈیم میں 8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا۔پروجیکٹ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیم سے 4 ہزار 500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی، 4 ہزار 320 میگا واٹ کا داسو پروجیکٹ دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔