متعلقہ

جمع

جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئےبڑا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) جرائم پیشہ افراد...

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست روہت شرما کو برداشت نہ ہو سکی ،غصے میں کیا کچھ کہہ گئے ؟ جانیے

Spread the love

لاہور ( شاہ جی سے) بھارتی کرکٹ ٹیم ایک بار پھر “گھر کے شیر ” ثابت ہو گئی ۔۔۔۔آسٹریلیا نے عالمی چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے میں بھارت کو 209 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔اس سے قبل 2021 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس طرح ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنلز میں بھارت کو مسلسل دوسری بار شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔آسٹریلیا سے ہار بھارتی ٹیم کے آفیشلز اور کپتان روہت شرما کو برداشت نہیں ہو رہی کیونکہ ایک طرف بھاری بھر کم رقم ہاتھ سے نکل گئی دوسرا فافائنل میں ایک بار پھر شرمناک

شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی بھارتی ٹیم کو قطعی امید نہیں تھی کیونکہ ابھی ابھی تو وہ آئی پی ایل کے نشے سے باہر نہیں نکلے تھے لیکن آسٹریلیا نے سارا نشہ اڑا دیا ۔یہی وجہ ہے کہ اببھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما  نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست  کے بعد  الزام تراشیوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔بعد از میچ پریس کانفرنس کے دوران روہیت شرما کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آئی پی ایل کے بعد ہی کیوں؟ان کا کہنا تھا کہ یہ فائنل مارچ میں کیوں نہیں ہوسکتا؟ جون واحد مہینہ نہیں ہے جہاں ہمیں فائنل کھیلنا چاہیے۔گھر کا شیر کہلائے جانے والی بھارتی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل دنیا میں کہیں بھی اور کسی بھی وقت کھیلا جاسکتا ہے، یہ صرف انگلینڈ میں نہیں بلکہ دنیا میں کہیں بھی کھیلا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ آئی پی ایل میں مصروف بھارتی کھلاڑی ایونٹ کا اختتام ہونے کے چند روز بعد ہی انگلینڈ کےلیے روانہ ہوگئے تھے جہاں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا تھا۔فائنل کی تیاری کےلیے بھارتی ٹیم کو زیادہ وقت نہیں مل سکا تھا۔