اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مہنگے پیٹرول نے عوام کی خوشیوں کو آگ لگا رکھی ہے ۔ مہنگا پیٹرول ایک نہیں کئی مسائل کی جڑ اور مہنگائی کے طوفان کا سب سے برا سبب ہے ۔آئیے دیکھتے ہیں کہ دنیا میں سب سے مہنگا اور سستا پیٹرول کن ممالک میں ملتا ہے؟ دنیا کے مختلف ممالک میں پیٹرول کی قیمت کیا ہے؟ ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے اس حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں ۔“جیو نیوز ” کے مطابق دنیا میں سب سے مہنگا پیٹرول ہانگ
کانگ میں 2.97 ڈالر فی لیٹر ہے۔ پاکستانی روپے میں یہ قیمت 852 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔ آئس لینڈ میں پیٹرول 672 پاکستانی روپے فی لیٹر ہے جبکہ بھارت میں پیٹرول کی پاکستانی روپے میں قیمت 336 روپےلیٹر ہے۔پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول 273 روپے کا ہے جبکہ روس میں ایک لیٹر پیٹرول 184 اور سعودی عرب میں 178 پاکستانی روپے کا ہے۔وینزویلا میں پیٹرول 5.75 پاکستانی روپے فی لیٹر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ورلڈ آف اسٹیٹکس نے دنیا میں مہنگائی کے حوالے سے سرفہرست ممالک کے نام جاری کیے تھے جس کے مطابق پاکستان مہنگائی کی شرح کے حوالے سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔