Homeتازہ ترینپیپلز پارٹی نے حکومت کو بڑا "سرپرائز" دینے کی تیاریاں کر لیں،...
پیپلز پارٹی نے حکومت کو بڑا “سرپرائز” دینے کی تیاریاں کر لیں، علیٰحدگی کا امکان
اسلام آباد ( وی او پی نیوز )سوات کے جلسے سے بلاول بھٹو کی شکایات کے بعد سے پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم حکومت کے درمیان تعلقات ابھی تک نارمل ہوتے دکھائی نہیں دے رہے اور کہا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے عید کے بعد حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور
امکان ہے کہ حکومتی پالیسیوں پر ’نالاں‘ پیپلزپارٹی نے حکومت سے علیحدگی کے لیے تمام تیاریاں کرلی ہیں۔” ایکسپریس نیوز ” کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو حکمران اتحاد سے علیحدگی سے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اینٹی نواز ووٹ ملنے کی امید ہے پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے اپنے راستے جدا کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد پیپلز پارٹی کا حکمران اتحاد سے علیٰحدگی کا امکان ہے، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے علیٰحدگی کے حوالے سے پارٹی میں مشاورت شروع کر دی ہے۔ذرائع پیپلز پارٹی نے بتایا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں اینٹی نواز قوتوں کو اکٹھا کرنے کا عزم رکھتی ہے۔
Like this:
Like Loading...