متعلقہ

جمع

ملک میں کینسر کے کیسز میں اضافہ، وجہ سامنے آ گئی

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) ملک میں کینسر کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی وجہ بھی  سامنے آ گئی ہے ۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آی ایچ) نے ملک میں سرطان کے بڑھتے ہوئے کیسز کی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق 5 سال کے دوران 2 لاکھ 69 ہزار 202 سرطان

کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرطان کے مریضوں میں خواتین کی زیادہ تعداد رپورٹ ہوئی۔این آئی ایچ کے مطابق سرطان کے کیسز میں53.61 فیصد خواتین اور 46.7 فیصد مردوں کی تعداد ریکارڈ ہوئی۔ منہ، بڑی آنت، جگر اور پھیپھڑوں کا سرطان عام ہے۔قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر 4 افراد میں سے 3 منہ کے سرطان کا شکار ہیں۔ سندھ، کے پی اور بلوچستان میں زیادہ نسوار کا استعمال منہ کے کینسر کا سبب بنا ہے۔ نوجوانوں میں بڑی آنت کے سرطان کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ بڑی آنت کے سرطان کی اصل وجہ فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال ہے۔قومی ادارہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غذا میں نمایاں تبدیلی سے بھی سرطان کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے۔  نیشنل کینسر رجسٹری پاکستان کی سرطان پر رپورٹ 2015 سے 2019 کے دوران کی ہے۔