موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی،عید پر موسم کیسا رہیگا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Spread the love

اسلام  آباد ( وی او پی نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ  آج رات سے 30 جون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں متوقع ہیں۔پی ڈی ایم اے نے پیشگوئی کی ہےکہ ملک میں بارش برسانے والا سسٹم آنے کی وجہ سے عید الاضحیٰ پر موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔ بارش کے پیش نظر صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹس ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کردیا

گیا ہے، سسٹم کے تحت آج رات سے30 جون کے دوران لاہور ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارشیں ہوں گی۔پی ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ سسٹم کے تحت مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی اور  سرگودھا میں بارشیں ہوں گی جب کہ حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالا، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بادل برسیں گے۔ 26 سے29 جون کے دوران ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں۔پی ڈی ایم اے نے مسافروں اور سیاحوں کو ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آندھی اور شدید بارشوں کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 

%d bloggers like this: