لاہور ،غازی آباد میں نامعلوم افراد نے 2 بچیوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) صوبائی دارالحکومت  کے علاقے غازی آباد میں نامعلوم افراد نے 2 بچیوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ آگ لگنے سے 13 اور 7 سال کی بچیاں جھلس گئیں بچیوں کو فوری طور پر میو اسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پولیس نے شواہد

اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس کے مطابق کرائے دار اور مالک مکان کی بیٹیاں 13 سالہ طیبہ اور 7 سالہ مافیا گھر کی چھت پر کھیل رہی تھیں، جہاں وہ پُراسرار طور پر جھلس گئیں۔دوسری جانب چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بچیوں اور ان کے لواحقین کو قانونی معاونت مہیا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: