لندن ( سپورٹس نیوز ) انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل شیڈول کا اعلان کر دیا۔ایونٹ کا آغاز5 اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا۔پاکستان پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گا۔15اکتوبر کو پاکستان بھارت کا مقابلہ احمد آباد میں ہوگا۔آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ دس وینیوز پر کھیلا جائے گا۔پاکستان بھارت کے 5 مختلف شہروں میں 9 لیگ میچز کھیلے گا۔
چھ اکتوبر: پاکستان بمقابلہ کوالیفائر نمبر 1۔12 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ کوالیفائر نمبر 2
پندرہ اکتوبر: پاکستان بمقابلہ انڈیا
بیس اکتوبر: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا
تیس اکتوبر: پاکستان بمقابلہ افغانستان
ستائیس اکتوبر: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا
اکتیس اکتوبر: پاکستان بمقابلہ بنگلادیش
چار نومبر: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ
بارہ نومبر: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ
دوسری جانب پی سی بی نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے جس میں بورڈ کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو دورہ انڈیا اور میچ
