عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر میں کس کیلئے خاص کمرہ ہو گا ، آپ بھی جانئے

Spread the love

ممبئی ( شوبز نیوز )آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ  بالی ووڈ کی معروف اداکارجوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے نئے گھر میں کس کیلئے خاص کمرہ بنایا جا رہا ہے ۔۔۔۔جی ہاں ! یہ کمرہ ہو گا  آنجہانی رشی کپور کے لیے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے اپنے

شوہر رشی کپور کی یاد میں ان کے سامان کو انتہائی احتیاط اور محبت کے ساتھ محفوظ کرکے رکھا ہے۔ کمرے میں آنجہانی اداکار کی پسندیدہ کرسی، کتابوں کی الماری اور ان کا وہ تمام سامان ہوگا جو انہیں پسند تھا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ گھر بلند و بالا عمارتوں میں پہلا ایسا گھر ہوگا جس میں درجہ حرارت پر قابو پانے والے سوئمنگ پول، اوپن ایئر ایمفی تھیٹر اور دیگر جدید سہولیات سمیت تمام پرتعیش سہولیات ہوں گی۔اگر کام کے حوالے سے بات کریں تو یہ جوڑی پہلی بار آیان مکھرجی کی فلم “برہمسترا” میں ایک ساتھ نظر آئے گی جس میں ان کے ہمراہ اداکار امیتابھ بچن بھی اداکاری کرتے نظرآئیں گے۔فلم “برہمسترا” کو رواں سال ستمبر میں  ریلیز کیا جائے گا۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: