بھارت میں مسلم مخالف فلم” 72حوریں” کے ساتھ کیا سلوک ہوا ؟ آپ بھی جانیے

Spread the love

لاہور ( شاہ جی سے ) بھارت میں مسلم مخالف فلم” 72حوریں” کے ساتھ کیا سلوک ہوا ؟اس حوالے سے جو تفصیلات سامنے آئی ہیں  آئیے وہ آپ کو بھی بتاتے ہیں ۔بالی ووڈ میں کچھ انتہاپسند ذہنیت کے حامل فلم ساز ہیں اور مسلم دشمنی پر مبنی متنازع فلمیں بنا کر نام ، پیسہ اور شہرت حاصل کرنا انکا مقصد رہتا ہے۔بالی ووڈ کی نئی ریلیز ہونیوالی فلم ” 72حوریں ” اس کی تازہ ترین مثال ہے لیکن اس فلم کے ساتھ بھارت میں ہی جو سلوک کیا گیا وہ قابل

بشکریہ : سوشل میڈیا

غور ہے ۔ ہوا کچھ یوں کہ فلم ساز سنجے پورن سنگھ چوہان نے فلم’ 72حوریں‘ بنائی جو اپنی نمائش کے پہلے روز ہی بری طرح ناکامی سے دوچار ہوگئی۔خود بھارتی میڈیا کے مطابق فلم” 72 حوریں” 72 لاکھ بھی نہ کماسکی اور باکس آفس پر پہلے ہی دن فلاپ ہوگئی، فلم کے پہلے ہی دن کے اعداد و شمار کو دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مقابلہ شروع ہونے سے پہلے ہی یہ میدان سے باہر ہوگئی۔پہلے دن کے جو اعداد و شمار سامنے آئے وہ فلم سازوں کے لیے انتہائی مایوس کن ہیں۔فلم کے کو پروڈیوسر اشوک پنڈت نے حال ہی میں ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا تھا، اس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ سنسر بورڈ نے جولائی میں ریلیز ہونے سے پہلے فلم کے ٹریلر کو سنسر سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کردیا تھا۔ اس کے بعد بھی فلم کے حوالے سے کئی طرح کے تنازعات کھڑے ہوئے تھے، لیکن فلم  کو فی الحال کسی بھی تنازعہ کا فائدہ ملتا دکھائی نہیں دے رہا۔اس حوالے سے فلمی صنعت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ فلم سے جڑے لوگ فلم کے نام اور اس کے مواد سے متعلق پیدا ہونے والے تنازعہ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ اس طرح کی کوششیں اس سے پہلے بھی ناکام ہوتی آئی ہیں۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: