Saturday, September 14, 2024
Homeخواتینبورے والا میں نشے کے عادی باپ نے خنجر سے اپنی بیٹی...

بورے والا میں نشے کے عادی باپ نے خنجر سے اپنی بیٹی کی آنکھوں کیساتھ وہ کیا کہ جان کر آپ کی روح کانپ اٹھے

بورے والا (وی او پی نیوز ) نشہ انسان کو  اندھا ، ظالم اور بے رحم  بھی کر سکتا ہے  یقین کرنا مشکل ہے لیکن بورے والا میں ایک نشئی باپ نے وہ گھناؤنی حرکت کی ہے کہ آپ کی روح کانپ اٹھے ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ نشے کے عادی باپ نے خنجر سے اپنی ہی بیٹی کی آنکھیں ضائع کردیں۔ اس افسوسناک واقعہ کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ بورے والا میں نشے کے عادی باپ نے بچوں اور بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خنجر سے 13 سالہ

بیٹی کی آنکھیں ضائع کردیں۔ بلکہ اپنی بیوی کو یرغمال بھی بنالیا۔ پولیس نے 15 گھنٹے کے آپریشن کے بعد خاتون کو بحفاظت بازیاب کروالیا، ملزم نشے کا عادی ہے اور اس نے اپنے  اہلخانہ کو 3 ماہ سے یرغمال بنا کر رکھا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی کی حدود ایم بلاک میں 15 گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد ملزم احمد قاضی کو گرفتار کرلیا اور اس کی بیوی کو بازیاب کروا لیا گیا۔آئس کا عادی ملزم اپنی بیوی اور بچوں کو گزشتہ کئی ہفتوں سے تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا اس سے قبل ملزم کے خلاف پولیس کو خاتون کے بھائیوں نے اطلاع دی تھی کہ وہ اپنی بیوی اور بچوں کو یرغمال بنا کر ان پر مسلسل تشدد کر رہا ہے اور خنجر کے وار کرکے ملزم نے اپنی 13 سالہ بیٹی کی آنکھیں بھی ضائع کر دیں تھیں۔پولیس اور اہلیان علاقہ نے بچوں کو ملزم سے بازیاب کروا لیا تھا لیکن ملزم نے اپنی بیوی کو گزشتہ 15 گھنٹے سے کمرے میں یرغمال بنا رکھا تھا جس کی بازیابی کےلیے پولیس کو آپریشن کرنا پڑا ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments