بھارت پیچھے رہ گیا،پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

Spread the love

کولمبو ( سپورٹس نیوز ) وہ اچھی خبر آ ہی گئی جس کا پاکستانیوں کو شدت سے انتظار تھا ، ٹیسٹ چیمپئن شپ میں  بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان ٹاپ پوزیشن پر آگیا ہے ۔پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔واضح رہے کہ آئی

بشکریہ : سوشل میڈیا

سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیموں کی درجہ بندی پوائنٹس پر نہیں بلکہ پوائنٹس کے تناسب پر کی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق 2 میچز میں 2 فتوحات کے ساتھ قومی ٹیم کی کامیابی کا تناسب (پی سی ٹی) 100 فیصد ہے۔بھارتی ٹیم 66.67 فیصد کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے 24 پوائنٹس ہوگئےہیں ۔خیال رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 میں سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز پاکستان کی پہلی سیریز تھی۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: