ٹیکسلا میں بچوں سے زیادتی کرنیوالا گروہ گرفتار،ویڈیوزبنا کر ڈارک ویب پر فروخت بھی کرتے رہے

Spread the love

ٹیکسلا( وی او پی نیوز ) اور اب ٹیکسلا میں بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بنا کر ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا گروہ سامنے آ گیا ہے ۔ پولیس نے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) پوٹھوہار محمد وقاص خان نے تھانہ ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان

کے قبضے سے 2 موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں، جو فارنزک کیلئے لاہور بھجوا دیے گئے ہیں ۔ ملزمان راہ گیر بچوں کو لالچ دے کر لاتے تھے، ملزمان کے انٹرنیشنل گروہ سے رابطوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اب تک تقریباً 13 بچوں کے ساتھ زیادتی کی ویڈیوز بنا چکے ہیں، بہت سارے کیسز ہیں جو رپورٹ نہیں ہو سکے، جبکہ 3 بچوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: