Saturday, September 14, 2024
Homeتازہ ترینفرح لیگی رہنما کی بہو ہے لیگی جواب دیں، ہمارا کوئی...

فرح لیگی رہنما کی بہو ہے لیگی جواب دیں، ہمارا کوئی فرد کرپشن میں ملوث ہے تو کیس کرائیں: شہباز گل

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمٰن نے کل رات بیان دیا ہے کہ اگر عدالت کا یہ فیصلہ آیا تو منظور نہیں ہوگا، پریس کانفرنس کی ٹائمنگ اورمواد دیکھیں توسوالیہ نشان پیدا ہوتا ہے۔ فضل الرحمٰن نے کہا ہے اگر عدالت کا یہ فیصلہ آیا تو ہم عوام میں جائیں گے، اگر عدالت کا فیصلہ نہیں ماننا تو آپ کا وکیل سپریم کورٹ میں کیا کررہا ہے۔ آج سپریم کورٹ کے احاطے میں ایک سیاسی

لیڈر نے شرمناک حرکت کی، انہوں نے گھٹیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرمن نازی اور پاکستان کے نیازی ، نازی وہ تھے جنہوں نےانسانیت کا قتل کیا، اس شخص نے اسی طریقے سے نازی اور نیازی کو ملا دیا اس شخص نےایسےکہا جیسےنیازیوں نے یہ کام کیے ہیں۔ شہباز شریف نے پورے نیازی قبیلے کو ہٹلر سے ملا دیا، ان کی پارٹی میں جونیازی ہیں وہ شرم کریں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اپنے بیان پر نیازی قوم سے معافی مانگیں ورنہ میانوالی میں ان کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا۔ یہ فرح خان کا سوال پوچھتے ہیں، فرح تو آپ کے لیگی رہنما کی بہو ہے آپ جواب دیں، اگر ہمارا کوئی فرد کرپشن میں ملوث ہے تو کیس کرائیں،کرپشن ثابت ہوئی تو ہم اس کے خلاف بات کریں گے۔شہباز گل نے کہا کہ دونوں باپ بیٹے کا مقابلہ چلتا رہتا ہے، بیٹا لاہور ہوٹل کا وزیراعلیٰ ہے اور باپ اسلام آباد میں ہوٹل کا وزیراعظم، لگتا ہے کہ مقصود چپڑاسی کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا پڑے گا۔فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ پاکستان کا جمہور اصل وارث ہے، قوم کو عمران خان کا بھی معلوم ہے اور ان کا بھی معلوم ہے۔شہباز گل نے آخر میں کہا کہ پی ٹی آئی کے دو بیرون ملک جلسوں کے لیے بیرون ملک جارہا ہوں اور بتا کر جا رہا ہوں کہیں یہ نہ کہنا کہ بھاگ گیا ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments