بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چینی کمپنیوں نے بڑا قدم اٹھا لیا اور اپنے آن لائن ڈیجیٹل نقشوں سے اسرائیل کا نام ہٹادیا۔معروف چینی کمپنیوں بائیدو اور علی بابا نے اپنے آن لائن ڈیجیٹل نقشوں سے اسرائیل کا نام ہٹادیا۔وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا نام ان کمپنیوں کے آن لائن نقشوں پراب
موجود نہیں۔ بائیدو کے آن لائن نقشے اسرائیل کی تسلیم شدہ سرحدوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی علاقوں کی نشاندہی کررہے ہیں، لیکن ملک کی شناخت کے طور پر اسرائیل کا نام موجود نہیں۔رپورٹ کے مطابق لکسمبرگ جیسے چھوٹے ملک کا نام آن لائن نقشوں پر موجود ہے، چین کی کمپنیوں کی جانب سے اس کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے۔
Like this:
Like Loading...