متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

آئی سی سی نےون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ،پاکستان نمبر ون پوزیشن پر

Spread the love

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی سی سی نےون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ،پاکستان  نے بیٹرز کے بعد بولرز میں بھی نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی ۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کی ہے اور اب بیٹرز کے بعد بولرز میں بھی نمبر ون پوزیشن پاکستان کے

پاس آ گئی ہے۔نئی رینکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نمبر ون بولر بن گئے ہیں، ان کی رینکنگ میں 7 درجے ترقی ہوئی ہے۔آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ پہلے سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج کا رینکنگ میں تیسرا نمبر ہوگیا ہے۔بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کے شُبمن گِل کی دوسری پوزیشن ہے۔بابر اعظم کے رینکنگ پوائنٹس 818 اور شُبمن گِل کے رینکنگ پوائنٹس 816 ہیں۔پاکستان کے امام الحق 11 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ فخر زمان کی رینکنگ میں 2 درجے بہتری ہوئی ہے جس کے بعد وہ 14 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔